اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک نے کیرالہ سے متصل 13 داخلی پوائنٹس بند کر دیے - کرناٹک میں حکام

کووڈ 19 کی ایک منفی رپورٹ کیرالہ سے ضلع میں داخل ہونے والے لوگوں کے لئے لازمی ہے۔ یہ رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہئے۔ کرناٹک میں حکام نے کیرالہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یہ احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔

covid
covid

By

Published : Feb 22, 2021, 8:46 PM IST

کرناٹک نے پڑوسی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھر سے بڑھنے کے معاملات کے پیش نظر 13 داخلی پوائنٹز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کی صبح سے ہی تلپڑی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں کیوںکہ حکام نے کیرالہ سے جنوبی کنڑ میں داخل ہونے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، تحصیلدار اور پولیس آفیسر سمیت اعلی حکام موجود تھے۔ کیرالہ سے منگلورو میں داخل ہونے والی تمام گاڑیاں روک دی گئیں اور متعلقہ لوگوں کی کووڈ رپورٹس کی تصدیق کی گئی۔

کووڈ کی ایک منفی رپورٹ کیرالہ سے ضلع میں داخل ہونے والے لوگوں کے لئے لازمی ہے۔ یہ رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونی چاہئے۔ کرناٹک میں حکام نے کیرالہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یہ احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔

کیرالہ کے ساتھ ساتھ زیادہ تر داخلی راستے بند کر دئے گئے ہیں۔ جن داخلہ مقامات کو بند نہیں کیا گیا ہے ان میں تلپڑی، نیت نیگی، مدنورو، بنٹوال میں سرڈکا، پٹور میں مینالا اور سلیا میں جلسور شامل ہیں۔

دریں اثنا ضلع کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے افراد حکام کے ان اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details