ضلع یادگیر کے تعلقہ جات گرمٹکل، شاہ پور، وڈگرہ، ہنسگی، میں دفعہ 144 نافذ رہے گا۔ تو وہیں یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے آثار محلہ وارڈ نمبر 10 کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
کرناٹک: یادگیر میں 17 مئی تک دفعہ 144 نافذ - تعلقہ شورا پور کے آثار محلہ
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شورا پور تعلقہ میں دو لوگوں کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ ضلع میں 17 مئی تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔
کرناٹک: یادگیر میں 17 مئ تک دفعہ 144 نافذ
واضح رہے کہ گجرات کے احمد آباد سے آنے والے چار لوگوں میں سے دو لوگوں کی کورونا وائرس سے متاثر رپورٹ آنے کے بعد یہ احتیاطی اقدامات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ہیں۔
وہیں باقی دو لوگوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ ساتھ ہی کرونا وائرس سے متاثر دونوں مریضوں کو یادگیر کے نئے سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔