اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: گاندھی جی کو خراج، گوڈسے نظریات کے خلاف احتجاج - ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گوڈسے نظریات کے خلاف احتجاج
گوڈسے نظریات کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 30, 2020, 9:34 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:12 PM IST

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے نظریات کو ماننے والے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ہر 30 جنوری کو گوڈسے کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور عام لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ کہ گوڈسے کے نظریات ملک کے لیے کتنے مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔

گوڈسے نظریات کے خلاف احتجاج

ایس ڈی پی آئی کارکنان نے گاندھی کے قاتل دیش کے قاتل جیسے نعرے بازی کر تے ہوئے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details