اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Scholars on Hate Speech: 'حکومت شرپسند عناصر پر شکنجہ کسے اور امن بحال کرے' - کرناٹک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش

کرناٹک کے علما کا کہنا ہے کہ ریاست میں چند ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے نہ صرف مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان پر پابندی کی مانگ کی جارہی ہے بلکہ اس معاملے پر شر پسند عناصر کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ Karnataka Scholars Urge Govt to Arrest Hatemongers

کرناٹک کے اسکالرز
کرناٹک کے اسکالرز

By

Published : Apr 10, 2022, 3:31 PM IST

اس سلسلے میں ریاست کے تمام مکاتب فکر کے اکابر علمائے کرام و دانشوران ملت کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جہاں پر ریاست میں پیدا شدہ پیچیدہ مسائل پر غور و خوص کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں مولانا مقصود عمران و مولانا افتخار قاسمی نے بتایا کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز میں کمی لانے کے لیے 'آٹومیٹک والیوم کنٹرولر' ڈیوائس تیار کیا گیا ہے جو کہ متعلقہ محکمہ سے منظور شدہ ہے اور انہوں نے مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ اس ڈیوائس کو مائکروفون ایمپلیفائر میں انسٹال کروائیں۔

کرناٹک کے اسکالرز

اس موقع پر علماء و دانشوران نے حکومت کرناٹک سے پُرزور اپیل کی کہ ریاست میں بڑھ رہی مذہبی منافرت، نفرت انگیز بیانات و شرانگیزی میں ملوث شرپسند عناصر پر شکنجہ کسے اور سخت کارروائی کرے تاکہ سماج میں امن بحال ہوسکے۔ Prominent Scholars Urge Govt to Ensure Peace Prevails in \State

ABOUT THE AUTHOR

...view details