کورونا وائرس کے تعلق سے پھیلی افواہوں کے سبب گوشت کا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ساتھ ہی مچھلی کا کاروبار بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔
کرناٹک کے ضلع بیدر میں چکن تاجروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس پھیلنے میں چکن کے استعمال کا بھی عمل دخل ہے اس طرح کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے لوگ ڈر اور خوف کے سبب چکن کھانے سے پرہیز کرنے لگے ہیں۔
کورونا وائرس کی افواہ سے چکن اور مچھلی کا کاروبار بری طرح متاثر بیدر کے چکن اور مچھلی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے بتایا کے کورونا وائرس کی خبر آنے سے پہلے بازار میں چکن کی قیمت 160 روپے فی کلو تک تھی لیکن اب یہی چکن دس روپے فی کلو کلو فروخت ہونے کے باوجود بھی کوئی چکن خریدنے کو تیار نہیں ہے اگر آگے یہی صورتحال رہتی ہے تو اس کاروبار سے جڑے لوگوں کو زبردست نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔
مقامی تاجروں نے محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ اور ریاست کرناٹک کے وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ چکن کے بارے میں لوگوں میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدام اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کی غلط فہمیاں دور کی جاسکیں تاکہ چکن کاروبار پھر سے پٹری پر لوٹ آئے۔