گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ Karnataka Road Transport Workers Union Protest Against State Govt In Gulbarga
اس موقعے پر شرماجیوگلا تنظیم کے ریاستی صدر چندر شیکھر نے کہا کہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مختلف شعبوں میں ریاست بھر سے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت ان ملازمین کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوشن ریاستی حکومت کے ماتحت چلائی جارہی ہے، لیکن کارپوشن کی ترقی کے لئے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔