سماجی کارکن چندر شیکھر ہیرے مٹھ نے کہاکہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین ریاست بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت ان ملازمین کے مطالبات کو پورا کر نے کے بجائے انھیں نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر ملازمین کے مطالبات کو قبول کرنے پر زور دیا۔
کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال - Karnataka Road Transport Corporation
کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین ہڑتال پر چلے گئے جبکہ ریاست بھر میں بس سرویس معطل رہی۔ ٹرانسپورٹ ملازمین نے ریاستی حکومت سے تمام مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہرتال
آج ریاست بھر میں کے ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے مسافرین کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاستی حکومت نے گذشتہ 3 ماہ قبل مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن آج تک انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ ملازمین نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کو جاری رکھا جائے گا جس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ چندر شیکھر ہیرے مٹھ سماجی کارکن