اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 382 اموات درج

کرناٹک میں گزشتہ روز کورونا کے 20،378 نئے معاملے اور 382 اموات درج ہوئی ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28،679 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی ہے۔

By

Published : May 31, 2021, 12:12 PM IST

ka_blr_01_karnataka registers 20,378 fresh covid infections and 382 deaths
کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 382 اموات درج

کرناٹک میں گزشتہ روز کورونا کے 20،378 نئے معاملے اور 382 اموات درج ہوئی ہیں۔ جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28،679 ہوگئی ہے۔
جبکہ ریاست میں فعال معاملے 3،42،010 ہیں۔ جب کہ 28،053 علاج کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 22،17،117 ہوگئی ہے۔
بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کووڈ کی دوسری لہر کے دوران انفیکشنز کے معاملے میں عروج پر رہا اور وباء کا مرکز بن گیا تھا۔ جہاں ایک دن میں کیسز کی تعداد 26،000 سے تجاوز کرچکی تھی۔
شہر بنگلور میں اب تک کل 11،59،237 انفیکشنز اور 13،104 اموات درج ہوئی ہیں۔
ضلع ہاسن جہاں ریاست بھر میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ یہاں 2،227 نئے انفیکشنز اور 11 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میسور ضلع میں 1،559، بلگام میں 1،171، چترادُرگا میں 805، تمکور میں 773 اور جنوبی کنڑا میں 727 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details