یادگیر :کرناٹک پبلک سروس کمیشن کے گروپ سی کے عہدوں کے لیے کنڑ زبان کا مقابلہ جاتی امتحان 29 اور 30 اپریل کو یادگیر شہر کے متعین کردہ مراکز پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ضلع کمشنر کے دفتر ہال میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا کی زیر صدارت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انتظامات کے حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران کمشنر شرنباسپا نے پبلک سرویس کمیشن امتحان سے متعلق افسران کو ہدایت دی کہ وہ امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ احسن طریقے اور بد دیانتی سے پاک منعقد کرانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
امتحان ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس میں شمار کنندگان ڈیٹا انٹری آپریٹر اور محکمہ آبی وسائل میں جونیئر انجینئر (سول) اور جونیئر امتحان انجینئر (مکینیکل) کے عہدوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ یادگیر ضلع کے حوالے سے مذکورہ امتحان کے لیے 4 امتحانی مراکز نامزد کئے گئے ہیں جن میں سٹی گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ پی یو کالج، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ ویمن فرسٹ کلاس کالج شامل ہیں۔ 29 اپریل کو کنڑ زبان کا پہلا سیشن صبح 10 بجے سے 12 بجے تک ہوگا جس میں 439 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے اور 30 اپریل کو پرچہ 1 جنرل نالج صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک منعقد ہوگا۔ پیپر-2 دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک منعقد جس میں کل 1252 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے پولیس کو امتحانی مراکز کی سیکورتی کے لیے وقت سے پہلے ہی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی بھی سفارش کی۔ امتحانی مراکز میں کام کرنے والے افسران کو امتحانی قواعد پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کے تحت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ ضلع کمشنر نے امتحانی مرکز کے ارد گرد 200 میٹر کے علاقے کو محدود قرار دیا ہے۔