اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب کے موقع پر گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی آفس میں لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب لائیو ٹیلی کاسٹ
کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب لائیو ٹیلی کاسٹ

By

Published : Jul 2, 2020, 10:37 PM IST

آج بنگلور میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب عمل میں آئی۔ اس دوران کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شوکمار نے کے پی سی سی کے نئے صدر بنے اور تین کارگزارصدر کی حیثیت سے ایشوار گھنڈرے، ستیش جارکی ہولی اور سلیم احمد نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی کے صدر جگدیو گتہ دار نے بتاتے ہوئے کہا کہ، ''کورونا وائرس کے پیش نظر بنگلور میں منعقد کیا گیا۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب کو دیکھنے کے لئے راست ٹیلی کاست کا اہتمام گلبرگہ میں بھی یہاں کے ضلع کانگریس آفیس میں کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے کانگریس لیڈران سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے اس راست ٹیلی کاست کو دیکھنے کے لئے شرکت کی۔''

انہوں نے بتایا کہ، ''اسی طرح ریاست بھر میں کانگریس پارٹی کے جانب سے اس تقریب کو دیکھنے کے راست ٹیلی کاست کیا گیا ہے۔ جس کو 20 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا ہے۔''

کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب

اس دوران کانگریس کے رہنما الم پربو پاٹل نے کہا کہ، ''کانگریس پارٹی ملک میں آزادی سے پہلے کی پارٹی ہے۔ اس پارٹی نے ہمیشہ ملک کے عوام جو جو بھروسہ دیا تھا، اس کے مطابق عوام کی ترقی کے لیے ہمیشہ کام کی ہے۔''

کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب

انہوں نے کہا کہ، ''آج ملک میں مودی حکومت عوام کے حق میں کام کم اور جھوٹے وعدے زیادہ کر تی ہے۔ آج ملک میں پہلی بار اس طرح کا تاریخی تقریب کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی حلف برداری تقریب عمل میں آئی ہے۔ جس میں آج اس تقریب کو ملک بھر میں راست ٹیلی کاست کے ذریعے دیکھنے کا موقع فراہم کر کے عوام میں کانگریس پارٹی کے لئے ایک نیا جوش اور امنگ دیکھنے کو ملا ہے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details