اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Congress Slams BJP بی جے پی حکومت مذہب اورنفرت کی سیاست کرتی ہے، کانگریس

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ایشورا کھنڈرے نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے اب اسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو خود سمجھنا چاہیے کہ انہیں کس کی حمایت کرنی چاہیے اور کس کی نہیں کرنی چاہیے۔ Karnataka Pradesh Congress

بی جے پی حکومت مذہب اورنفرت کی سیاست کرتی ہے
بی جے پی حکومت مذہب اورنفرت کی سیاست کرتی ہے

By

Published : Sep 28, 2022, 8:57 PM IST

یادگیر:کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صد ایشورا کھنڈرے نے الزام لگایا کہ لنگایت ذات کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جب سے ریاست میں بی جے پی برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے گھوٹالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس آئی، اساتذہ، لیکچرار اور کو آپریٹو بینک کے عملے کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا انکشاف ہوا۔ Karnataka Pradesh Congress Chief Slam BJP

انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی جی پی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن حکومت تحقیقات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ بی جے پی میں لنگایت لیڈروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ہے۔ دنگلیشور سوامی جی نے بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ مٹھوں کو دی جانے والی گرانٹ کا 30 فیصد بطور رشوت دینا پڑتا ہے۔ تب ویر شیو لنگایت سماج کی توہین نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM MLAs Join RJD: آر جے ڈی جوائن کرنے والے ارکان اسمبلی کا مجلس پر نظر انداز کرنے کا الزام

کانگریس لیڈروں نے کھل کر کہا کہ 2006 تک حکومت کرنے والی تمام حکومتوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ لیکن ریاستی حکومت تحقیقات کرنے سے کیوں گریزاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ریاست کے عوام انہیں مناسب سبق سکھائیں گے۔ اس موقع پر ہمن آباد کے رکن اسمبلی راج شیکھرا پاٹل، بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان، کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسوارا ج جابشیٹی، میناکشی سنگرام موجود تھے۔ Karnataka Pradesh Congress Chief Slam BJP

ABOUT THE AUTHOR

...view details