سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار نے سیاسی بحران کا سامنا کررہی کانگریس-جنتا دل اتحادی حکومت کے باغی اراکین اسمبلی کے استعفی پر فوراً فیصلہ دینے سے انکار کردیا ہے۔
رمیش کمار کا کہنا ہے کہ' ان سے بجلی کی رفتار سے کام کرنے کی امید نہیں کی جاسکتی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 10 باغی اراکین اسمبلی نے اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہونے اور انھیں نئے سرے سے استعفی دینے کا حکم دیا تھا۔
اس تعلق سے اسپیکر کے فیصلہ کا انتہائی تجسس کے ساتھ انتظار کیا جارہا ہے، رمیش کمار نے ان کا استعفی لے لیا ہے لیکن اس پر وہ جانچ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
ممبئی سے باغی اراکین اسمبلی کو دو خاص طیاروں کے ذریعہ بینگلورو لایا گیا تھا جہاں سے انھیں ایوان تک لیے جانے کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ باغی اراکین اسمبلی ممبئی واپس اسی ہوٹل میں چلے گئے ہیں جہاں وہ پہلے ٹھہرے ہوئے تھے۔
کانگریس کے 13، جنتا دل ایس کے 3، کل 16 راکین اسمبلی کے استعفی دینے کے بعد ریاست میں 13 ماہ پرانی اتحادی حکومت گرنے کے قریب آگئی ہے۔