وینوگوپال کانگریس میں کرناٹک کے انچارج جنرل سکریٹری ہیں اور پارٹی کے ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ کے پیش نظر ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوراً کرناٹک روانہ ہوجائیں۔
کانگریس کے 8 اور جے ڈی ایس کے تین اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد اتحاد کی حکومت پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔ ان تمام اراکین اسمبلی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو ارسال کر دیا ہے۔ اگر یہ استعفیٰ قبول کر لیے جاتے ہیں تو اتحاد کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔