کرناٹک میں آئندہ تین ستمبر کو ہونے والے کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں۔
اس سلسلے میں آج کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے گلبرگہ کا دورہ کیا اور اسلام آباد کالونی گلبرگہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'گلبرگہ میں سابقہ وزیر قمر الاسلام کے انتقال کے بعد مسلم قیادت کمزور ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے گلبرگہ کے مسلمانوں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔