اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 'کرناٹک کو اترپردیش بنانے کا خواب ناکام ثابت ہوگا' - کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی

کرناٹک جنتادل سیکولر کے صدر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کرناٹک کو اترپردیش بنانے خواب صرف خواب ہی رہے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 2, 2023, 9:02 AM IST

'کرناٹک کو اترپردیش بنانے کا خواب ناکام ثابت ہوگا'

بنگلور: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے چلتے سیاسی جماعتوں کے اسٹار پرچارکوں کی جانب سے ریلیز، روڑ شوز و اسٹیج پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے موقع ر اتر پردیشں کے وزیر اعلی اجے سنگھ بشٹ عرف یوگی آدتیہ ناتھ نے الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کو اتر پردیش کا ماڈل بنایا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر کرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی(جے ڈی ایس) کے صدر سی ایم ابراہیم نے اپنے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ایک نہیں سو یوگی آجائیں، کرناٹک کی پروگریسیو سوسائٹی بی جے پی کے نفرتی کمیونل ایجنڈا کو ناکام کرے گی اور جے ڈی ایس بھی اس کا مقابلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ وہ کرناٹک ریاست کو اتر پردیش ماڈل بنانا چاہتے ہیں اور اسی بات کو یوگی ادتیہ ناتھ نے الیکشن مہم کے دوران دہرائی ہے۔ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی کے انتخابی منشور کا اجراء عمل میں لایا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو یونیفارم سول کوڑ نافذ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گزشتہ چند ہفتوں سے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی وزراء کرناٹک کا دورہ کررہے ہیں اور ریلیز و الیکشنز کے پروگرامز میں تقاریر کے ذریعے و عوام سے بڑے بڑے وعدے کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں اسی ماہ 10 تاریخ کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے تمامی سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے اور جم کر تشہیر کر رہی ہیں تاکہ عوام کو کسی طرح لبھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :Karnataka Election 2023 ہر ایک کو لازمی طور پر ووٹ دینا چاہئے، ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی

ABOUT THE AUTHOR

...view details