کرناٹک میں گزشتہ روز پرچہ نامزد گی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی، اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے ہیرےکیرور حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار بی سی پاٹل، کانگریس سے بی ایچ بنی کوڈ، جے. ڈی. ایس سے سوامی جے نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہیرے کیرور اسمبلی حلقہ میں کل دو لاکھ رائے دہندگان ہیں، جس میں لنگایت سماج کے ووٹرس 40 فیصد،کوربہ 35 فیصد اور مسلم سماج کے 20 فیصد ووٹرس شامل ہیں۔