اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی میں انسداد گئوکشی بل منظور: بل میں کیا ہے؟ - کرناٹک اسمبلی میں انسداد گاؤکشی بل منظور

کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے قانون ساز اسمبلی میں انسداد گئوکشی بل کو منظور کرالیا جس کے تحت اب ریاست میں 13 سال سے کم عمر کی گائے، بچھڑا، بیل، نر یا مادہ بھینس کو ذبح کرنے پر پابندی عائد رہے گی۔

Karnataka: Passes Anti-Slaughter Bill In Assembly
کرناٹک اسمبلی میں انسداد گاؤکشی بل منظور: بل میں کیا ہے؟

By

Published : Dec 9, 2020, 10:45 PM IST

کرناٹک اسمبلی میں انسداد گائے کشی بل 2020 کو منظوری دے دی گئی جبکہ اپوزیشن جماعتیں کانگریس اور جے ڈی یو نے جم کر اس بل کی مخالفت کی اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

1. گئوکشی سے متعلق بل کے قانون بننے کے بعد ریاست میں 13 سال سے کم عمر کے مویشیوں (گائے، بیل اور بھینس) کو ذبح کرنے پر پابندی رہے گی۔

2. ایک مویشی کو ذبح کرنے والے کو 3 تا 7 سال کی سزا اور 5 ہزار تا 5 لاکھ کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

3. اگر کسی شخص کو دوبارہ جرم کا مرتکب پایا جاتا ہے تو 7 سال کی سزا اور ایک لاکھ تا 10 لاکھ روپئے جرمانہ دینا ہوگا۔

4. مقررہ وقت کےلیے کوئی ضمانت کی گنجائش نہیں ہوگی۔

5. بیف کی بین ریاست و اندرون ریاست منتقلی پر پابندی عائد رہے گی۔

6. زراعت کے مقصد کے تحت مویشیوں کی منتقلی کےلیے سرکاری عہدیداروں کی اجازت لازمی ہوگی۔

7. مویشیوں کی منتقلی کےلیے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ رہنمایانہ اصول پر عمل کرنا ہوگا۔

8. ایس آئی اور اس سے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو تفتیش اور ضبط کرنے کا اختیار حاصل رہے گا۔

9. مویشیوں کی منتقلی کےلیے بنک گیارنٹی ضروری ہوگا۔

10. گئوکشی کے مقدمات کےلیے خصوصی عدالت قائم کی جائے گی۔

ایسے حالات میں قانون کا اطلاق نہیں ہوگا:

1. مویشی کو تحقیق کےلیے استعمال کیا گیا ہو۔

2. اگر وٹرنری ڈاکٹر کسی مویشی کو ذبح کرنے کی اجازت دیتا ہو۔

3. محکمہ مویشی کی جانب سے تصدیق شدہ بیمار جانور۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details