اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: گاؤں میں رہنے والے مدد سے محروم - جو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس میں سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا ہے، ایسے لوگ جو دن بھر کام کرکے اپنا گزر بسر کرتے تھے ان لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاؤں میں رہنے والوں تک نہیں پہنچ رہی کوئی مدد
گاؤں میں رہنے والوں تک نہیں پہنچ رہی کوئی مدد

By

Published : Apr 5, 2020, 7:48 PM IST

کرناٹک کے ضلع بیدر میں لاک ڈاؤن کے درمیان شہر کے اندر کے لوگوں کو تو کھانا پینا مل جارہا ہے لیکن شہر کے کنارے آناد چھٹی چھوٹی بستیوں کے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گاؤں میں رہنے والوں تک نہیں پہنچ رہی کوئی مدد

شہر کنارے آباد ایک بستی میں تقریباً 500 جھگیوں میں رہنے والے ان افراد کو لاک ڈاؤن کے بعد ان کے پاس نہ ہی کام ہے اور نہ ہی راشن۔

اس بستی میں رہنے والے زیادہ تر مرد و خواتین شہر میں گھوم گھوم کر پلاسٹک کا مٹکا فروخت کرتے ہیں لیکن ڈاؤن کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے ان لوگوں کے پاس اب کھانے پینے تک کی کوئی اشیأ نہیں بچی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ تمام لوگ گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں شہر سے دور رہنے والے ان احباب کو فلاحی تنظیموں کی جانب سے ملنے والا کھانا بھی بڑی مشکل سے کبھی کبھی ہی مل پا رہا ہے۔

شہر کی فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ شہر کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے ایسے لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر راشن تقسیم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details