کرناٹک حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکولر میں بتایا گیا کہ ہفتے کے آخری ایام ہفتہ اور اتوار کو جمعہ کی رات 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا. مذکورہ ہدایات کا نفاذ بتاریخ 21 اپریل سے 4 مئی تک رہے گا۔
کرناٹک میں نائٹ کرفیو، عبادت گاہیں بند حکومت کے تازہ رہنمایانہ خطوط تازہ گائڈ لائنس کے مطابق اسکولز، کالجز، تعلیمی ادارے، وغیرہ بند رہیں گے اور ان حالات میں آن لائن تعلیمی نظام کو رائج کرنا ہوگا اور اسی کو فروغ بھی دیا جانا چاہئے۔ جس کے تحت تمام سنیما ہالس، شاپنگ مالس، یوگا سینٹرس، اسپورٹس سینٹرس، اسٹیڈیمس، سوئمنگ پولس، پارکس، تھئیٹرز وغیرہ بھی بند رہیں گے. اسی طرح تمام تر سماجی، سیاسی، تعلیمی، مذہبی گیدرنگس پر پابندی رہے گی۔
کرناٹک میں نائٹ کرفیو، عبادت گاہیں بند حکومت کے تازہ رہنمایانہ خطوط خبر کے مطابق تمام عبادت گاہیں عوام کے لئے بند رہیں گی تاہم خادمین کے لیے اجازت ہوگی کہ وہ عام عبادتوں کو بجا لائیں بنا عوام کو دعوت دیئے۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹس کو اجازت ہوگی کہ وہ صرف پارسل خدمات انجام دیں. علاوہ ازیں عمارتوں کی تعمیرات و مرمت کے کام کاج کو چھوٹ دی گئی ہے۔
بین ریاست و اندرونی ریاست میں لوگوں کو سامان کے لے جانے پر کوئی پابندی نہ ہوگی اور دیگر ریاستوں سے سفر کرکے کرناٹک میں داخل ہونے والے مسافرین حکومت و متعلقہ محکموں سے جاری کردہ گائڈ لائنز پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔
اس دوران سامان و سامان کی ہلکی و بھاری گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی. شادیوں میں 50 افراد سے زیادہ شرکت نہیں کرسکتے اور تمام رہنمایانہ خطوط کو لازمی طور پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔