بنگلور: ریاست کرناٹک میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ گرفتار کیے گئے چھ مشتبہ افراد میں سے ایک کانگریس لیڈر کا بیٹا ہے اور اس کی کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کرناٹک میں چھ مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی یہ چھاپہ کالعدم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس آئی ایس) کی مبینہ شدت پسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور ملک کے اتحاد، سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی سازش سے متعلق تھا۔
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کے ساتھ ریشان کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد اُڈپی کے بی جے پی ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک ریشان جو اُڈپی ضلع کے برہماور بلاک کے کانگریس جنرل سکریٹری تاج الدین کا بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ تحقیقات میں حیران کن معلومات سامنے آرہی ہے۔ میں حکومت اور این آئی اے سے تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ خاص طور پر ساحلی علاقے میں، جہاں بہت سے افراد پر اس معاملے کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ NIA Arrests Cong leaders Son