بیدر : کرناٹک کی پڑوسی ریاست تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ ظہیرآباد کے بھارت نگر کالونی میں ڈاکٹر اے چندر شیکھر کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم میں کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج محمدرحیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر ظہیر آباد کے کانگریس قائد عبدالقدیر کی قیادت میں 100 سے زیادہ نوجوانوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
بیدر سے رکن اسمبلی رحیم خان نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی شاندار کامیابی درج کرے گی۔ کرناٹک کی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی انتخابات میں کیے جا رہے اپنے وعدوں کو پورا کریں گئ انہوں نے بی آر ایس سربراہ کے سی آر پر کرناٹک کانگریس پارٹی کی انتخابی منشور کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا انہوں نے کہا کہ ظہیر آباد میں گزشتہ 10 سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے بی ار ایس پارٹی نے صرف وعدے کیے اس کی تکمیل نہیں کی ۔