اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mobile Veterinary Cars In Bidar بیدر میں موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح - ریاستی مویشی پالن کے وزیر و رکن پربھو چوہان

ضلع بیدرکے اسمبلی اوراد تعلقہ سے ریاستی مویشی پالن کے وزیر و رکن پربھو چوہان نے بیدر میں 68 موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔رہاستی حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے پرعزم ہےInauguration Mobile Veterinary Cars In Bidar

بیدر میں موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح
بیدر میں موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح

By

Published : Feb 1, 2023, 3:12 PM IST

بیدر میں موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدرکے اوراد تعلقہ سے ریاستی مویشی پالن اسمبلی کے وزیر و رکن پربھو چوہان نے بیدر میں 68 موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔رہاستی حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے پرعزم ہے۔ ویٹرنری خدمات کے نیشنل کیٹل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے تحت شہر بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں موبائل ویٹرنری ٹریٹمنٹ یونٹس کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل بیدر ضلع میں 15 موبائل ویٹرنری میڈیکل گاڑیوں کو تجربہ کئ طور پرشروع کیا گیا تھا۔تجربہ کامیاب ہونے پر اس منصوبے پر مزید کام شروع کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے 275 موبائل ویٹرنری میڈیکل گاڑیوں کی منظوری دی ہے ۔کسانوں کو 1962 نمبر یا 8277100200 پر کال کرکے موبائل ویٹرنری گاڑیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مرکز 60فیصداور ریاست 40فیصد اس پراجیکٹ کے لئے مختص کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا ہے۔ پربھو چوہان نے کہا کہ ہم نے ملک میں پہلی بار ریاست کرناٹک میں اینیمل ہیلپ لائن سنٹر شروع کیا گیا ہے۔ کرناٹک اینیمل پروٹیکشن بورڈ اور پرہیبیشن آف کاؤ سلاٹر ایکٹ کے تحت ریاست کرناٹک میں جانوروں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ ریاست میں گائے ذبیحہ ایکٹ کے تحت ریاست بھر میں 2500 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat E Islami Karnataka حکومت یونیفارم سول کوڈ کی بات کرکے عوام کو منتشر نہ کرے

اس موقع پر قانون ساز کونسل کے ارکان رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، اروند کمار ارالی، انیمل ہسبنڈری اور ویٹرنری میڈیکل سرویس ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منجوناتھ ، ڈاکٹر کرشنا مورتی، جوائنٹ ڈائرکٹر، محکمہ حیوانات، وائس چانسلر کے سی ویرانا، یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن اینڈ ویٹرنری میڈیسن، بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکا کشورا بابو۔ ویٹرنری میڈیکل اینڈ ویٹرنری یونیورسٹی کی انتظامیہ وسنت بیرادار، حیوانات بورڈ کے ممبر ڈاکٹر نرساپا ، میڈیکل سرویس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بیدر، اور کلیان کرناٹک کے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائرکٹرس، معززین اور عملہ اس موقع پر موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details