اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election کرناٹک کے وزیر مرگیش نیرانی کے خلاف مقدمہ درج، وٹروں کو لالچ دینے کا الزام

کرناٹک کے وزیر نیرانی پر ووٹرز کو رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اسٹاف کوارٹرز سے 21.45 لاکھ روپے کے چاندی کے 963 لیمپ ضبط کیے گئے۔Case registered against murugesh nirani

کرناٹک کے وزیر مرگیش نیرانی کے خلاف مقدمہ درج
کرناٹک کے وزیر مرگیش نیرانی کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Apr 23, 2023, 7:26 AM IST

باگل کوٹ: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر بلگی حلقہ سے اسمبلی الیکشن لڑ رہے وزیر مرگیش نیرانی پر ووٹروں کو لبھانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درحقیقت فیکٹری کے اسٹاف کوارٹرز سے 21.45 لاکھ روپے کے 963 چاندی کے لیمپ ضبط کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر نیرانی کے خلاف انتخابات کے سلسلے میں غیر قانونی ادائیگیوں سے متعلق تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 171H کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدھول تھانے کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے مرگیش نیرانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار مینا کے مطابق مدھول پولیس نے 28 کلو گرام وزنی چاندی کے سامان ضبط کرلئے۔ سی ای او کے دفتر کی طرف سے شیئر کیے گئے ڈیلی بلیٹن کے مطابق 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی تاریخ 29 مارچ سے جمعہ تک کل 253 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں، جن میں نقدی اور مختلف اشیاء شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Karnataka polls کانگریس امیدواروں کی پرچہ نامزدگی خارج کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ڈی کے شیوکمار

آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کو نیرانی کی شوگر فیکٹری سے چاندی، 1.82 کروڑ روپے نقد، 37.64 لاکھ روپے کے تحائف اور 45.25 لاکھ روپے کی ادویات ضبط کی گئیں۔ سی ای او کے دفتر کے مطابق کل 82.05 کروڑ روپے نقد، 19.69 کروڑ روپے کی مفت اشیاء، 56.67 کروڑ روپے کی شراب، 16.55 کروڑ روپے کی منشیات، 73.8 کروڑ روپے کی مالیت کا 145.55 کلو سونا اور 610 کلو گرام چاندی کی مالیت 4 کروڑ 28 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ فی الحال پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details