اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے وزیر سیاحت کورونا وائرس سے متاثر - سی ٹی روی

کرناٹک کے وزیر سیاحت سی ٹی روی کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا جبکہ انہوں نے گذشتہ ہفتہ کوویڈ ٹسٹ کرایا تھا۔

Karnataka Minister CT Ravi tests positive for COVID-19
کرناٹک کے وزیر سیاحت کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Jul 13, 2020, 3:58 PM IST

سی ٹی روی کا پہلے کرایا گیا ٹسٹ منفی آیا تھا لیکن دوسری مرتبہ کئے گئے کورونا ٹسٹ میں وہ مثبت پائے گئے۔

کرناٹک کے وزیر سی ٹی روی کا کووڈ ٹسٹ مثبت پایا گیا جبکہ ان کی اہلیہ اور عملے کے ارکان کا ٹسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’خوش قسمتی سے میری اہلیہ اور میرے اسٹاف ممبرس کا کورونا ٹسٹ منفی پایا گیا لیکن میرا ٹسٹ مثبت آیا ہے تاہم میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔

سی ٹی روی نے مزید کہا کہ ’میں علاج کے دوران اپنے کام کو بھی جاری رکھوں گا، میں بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گا اور آپ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کےلیے واپس آؤں گا‘۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق کرناٹک میں اب تک کورونا کے 36,216 کیسز درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details