اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وزیراعلی کو میمورنڈم - حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم گلبرگہ کی جانب سے ریاست میں دن بدن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے خلاف ضلع کمشنر کے ذریعے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

ضلع کمشنر کے ذریعے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو میمورنڈم پیش
ضلع کمشنر کے ذریعے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو میمورنڈم پیش

By

Published : Feb 24, 2020, 7:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:45 AM IST

اس موقع پر حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم گلبرگہ کے صدر ساجد علی رانجولی نے کہا کہ 'کرناٹک میں بجلی سپلائی کمپنی ایسکام کی جانب سے دن بدن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے غریب و مزدور افراد کی روز مرہ کی زندگی میں کافی پریشانی بڑھ رہی ہے۔'

ضلع کمشنر کے ذریعے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو میمورنڈم پیش

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'دہلی، جارکھنڈ، مہاراشٹر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے۔ اسی طرح اب کرناٹک میں بھی بجلی کی قیمتوں میں تخفیف کی جانی چاہیے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details