بنگلورو: کرناٹک کے تماکورو ضلع میں ایک شخص نے بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے کی وجہ سے اپنے تین بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر زہر کھا کر اقدام خودکشی کیا۔ اگرچہ اسکی موت واقع ہوئی تاہم تینوں بچے ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں جہاں انکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
یہ واقعہ تماکورو ضلع کے پی ایچ سی کالونی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت سمیع اللہ کے طور پر ہوئی ہے اور وہ زہر پینے کے بعد دم توڑ گیا، جب کہ اس کے تین بچوں کی بنگلورو کے ایک اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔Karnataka Man Commits Suicide
پولیس کے مطابق سمیع اللہ کی اہلیہ ساحرہ بانو شوہر اور والدین کو بتائے بغیر کچھ وقت پہلے اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عرب فرار ہوگئی جہاں وہ کسی نجی ادارے میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی۔ پولیس نے بتایا کہ ساحرہ نے سعودی عرب میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مختلف مقامات پر تفریح کے دوران اپنے شوہر کو مبینہ طور ویڈیو کال بھی کی۔