کرناٹک کے ضلع یادگیر میں تیزی سے بڑھ ر ہے کورونا متاثرین کے معاملات پرروک لگانے کی کوشش کے تحت ضلعی انتظامیہ نے ضلع یادگیر میں 15 جولائی تا 22 جولائی تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ لاک ڈاؤن 15 جولائی کی رات 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح پانچ بجے تک رہے گا۔
ضلع انتظامیہ کے احکامات کے مطابق، کسی بھی کسم کا اجلاس کرنا، جاترا یا سماویش یا کوئی اور تقریب پر مکمل پابندی رہے گی۔
ضلع میں کرانا، ترکاری، دودھ، پھل، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں دوپہر ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔