کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایک علاقے میں تقریباً پندرہ خاندان ایسے ہیں جو چولا، کڑھائی اور روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیأ ٹین کے ذریعہ بناتے ہیں اور یہی ان کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔
ٹین کے سامان بنانے والے ایشور سنگھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انھیں کافی پریشانی اٹھانی پڑی اور کاروبار بند ہوجانے کی وجہ سے کئی خاندان ابھی تک قرض کے سہارے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹین کے سامانوں کا یہ کاروبار ہفتہ واری بازاروں پر مشتمل ہے کیونکہ وہ ہر روز نئے گاؤں کے ہفتہ واری بازار میں جا کر اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزیں فروخت کرتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سبب یہ ہفتہ واری بازار بھی بند رہے جس کی وجہ سے ان کے پاس جو کچھ بھی سامان تھا اب اسے فروخت کر کے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔