اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈاؤن

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ہفتے تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

By

Published : Jul 14, 2020, 6:00 AM IST

lockdown
lockdown

گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی لیے اس کی روک تھام کے لیے 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

گلبرگہ میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن، ویڈیو

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت گلبرگہ میں ہی ہوئی تھی جس کے بعد ابھی تک یہ شہر کورونا وائرس سے پاک نہیں ہوسکا ہے۔

کرناٹک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بنگلور کے بعد گلبرگہ دوسرے نمبر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع افسران سے میٹنگ کے بعد کمشنر کو لاک ڈاؤن کا حکم دیا۔

لاک ڈاؤن کی نوٹس

اس کے مطابق گلبرگہ میں 14 جولائی سے 20 جولائی تک لاک ڈاؤن رہے گا، اس دوران ٹرانسپورٹ سروس، بس سروس کو مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، صرف میڈیکل اسٹورس، ہیلتھ سروس اور ضروری خدمات ہی جاری رہیں گی۔

لاک ڈاؤں کے اعلان کے بعد بازاروں میں کافی بھیڑ دیکھی اور لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مصروف دکھائی دیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details