اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع - کرناٹک میں ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بمبی

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن میں مسلسل اضافے کے باوجود آج سے کرناٹک اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے جارہا ہے۔

کرناٹک اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس کے بی جے پی پوری طرح سے تیار کرلی گئی ہے
کرناٹک اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس کے بی جے پی پوری طرح سے تیار کرلی گئی ہے

By

Published : Sep 21, 2020, 10:17 AM IST

ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، ان میں ایک لاکھ کیسز فعال ہیں، جبکہ اب تک ریاست بھر میں کل آٹھ ہزار سے زائد افراد کی اس مہلک بیماری سے موت ہوچکی ہے۔

کرناٹک میں اسمبلی اجلاس آج سے شروع

واضح رہے کہ کرناٹک میں ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بمبی سمیت کئی ارکان اسمبلی، اور وزیر کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، یہاں تک کے وزیراعلی بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

ایسے حالات میں کرناٹک اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، اس اجلاس کے لیے بی جے پی نے پوری طرح سے تیار کرلی ہے۔

کرناٹک اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس کے بی جے پی پوری طرح سے تیار کرلی گئی ہے

ایسا مانا جارہا ہے کہ حکومت اس اجلاس میں 10 بلز پاس کرانےکی کوشش کرے گی، جس میں اس بار گئو کشی مخالف بل بھی شامل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ بار سنہ 2012 میں بی جے پی گئوکشی مخالف بل پاس کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر اسے ناکامی ہی ہاتھ لگی۔

واضح رہے کہ اس بار ریاستی وزیر برائے مویشی پروری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 'ریاستی حکومت اس اجلاس میں سب سے پہلے اسمبلی میں گئوکشی پر پابندی کا بل منظور کرسکتی ہے'۔

عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود آج سے کرناٹک اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے جارہا ہے

کانگریس پارٹی نے بھی ریاستی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف 13 سو سے زیادہ سوالات کی فہر ست تیار کرکے اپنی تیاری کا ثبوت دیا ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کِٹز کی خریداری میں بدعنوانی، لینڈ ریفارم ایکٹ، اے پی ایم قانون میں تبدیلی، ڈی جے ہلی، ڈرگز مافیا سے نمٹنے میں ناکامی سمیت کئی سوالات پر کانگریس پارٹی حکومت کو گھیرنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details