اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka MLC Election Results: کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات، کانگریس اور بی جے پی نے مساوی سیٹیں حاصل کیں - کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات میں کانگریس کو 11 نشستیں ملیں

ان انتخابات میں کانگریس نے 2 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا The Congress had fielded two Muslim candidates، جن میں سے سلیم احمد نے دھارواد سے کامیابی درج کی Saleem Ahmed won from Dharwad جب کہ بنگلور اربن کے امیدوار یوسف شریف ناکام رہے۔

کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات، کانگریس اور بی جے پی نے مساوی سیٹیں حاصل کیں
کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات، کانگریس اور بی جے پی نے مساوی سیٹیں حاصل کیں

By

Published : Dec 20, 2021, 5:13 PM IST

کرناٹک قانون ساز کونسل کے 25 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے 11-11 سیٹوں پر کامیابی درج کی The Congress and the BJP won 11 seats each ہے، جب کہ جے ڈی ایس پارٹی ہاسن اور میسور میں 2 سیٹوں پر اور ایک آزاد امیدوار بلگاوی سے کامیاب ہوا ہے۔

کرناٹک قانون ساز کونسل انتخابات، کانگریس اور بی جے پی نے مساوی سیٹیں حاصل کیں

ان ایم ایل سی الیکشن کے نتائج MLC election results کو کانگریس کے سینئر رہنما عبد المنان سیٹھ Senior Congress leader Abdul Mannan Sait نے کانگریس کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ عوام بی جے پی کو اس کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے رد کر رہی ہے۔ جب کہ کانگریس لیڈر جی اے باوا نے یوسف شریف عرف گجری بابو کی ناکامی کو سیاسی سفر کا حصہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Leader Controversial Statement in Karnataka Assembly: کرناٹک اسمبلی میں کانگریس لیڈر کا متنازعہ بیان

ان نتائج کے ساتھ، 75 رکنی 'اپر کونسل' میں بی جے پی کی تعداد 32 سے بڑھ کر 37 ہوگئی ہے، جب کہ کانگریس کی تعداد 29 سے گھٹ کر 26 ہوگئی ہے اور جے ڈی (ایس) کی تعداد 12 سے گھٹ کر 10 پر آگئی ہے۔

بنگلور اربن سے کانگریس کے بنگلورو اربن کے امیدوار، یوسف شریف جنہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے 1,744 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا، بی جے پی کے گوپی ناتھ ریڈی سے ہار گئے۔

یاد رہے کہ 10 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں تمام 25 سیٹوں پر 99 فیصد سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا تھا، جس کے لیے کل 90 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی، جن میں بی جے پی اور کانگریس کے 20، اور جے ڈی (ایس) کے چھ امیدوار شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details