کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے 25 سیٹوں کے لئے 10 دسمبر کو انتخابات Karnataka Legislative Council Election ہوئے، جن کے لیے کل 90 امیدوار انتخابی میدان میں اترے اور 14 دسمبر کو ان کے نتائج آنے ہیں۔
کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل انتخابات کے نتائج آج ان انتخابات میں کرناٹک کانگریس کی جانب سے 2 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے تھے جن میں سے یوسف شریف عرف گجری بابو کا نام قابل ذکر ہے۔
کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل انتخابات کے نتائج آج گجری بابو نے اپنے الیکشن افیڈیوٹ میں 1،700 کروڑ کی ملکیت کے مالک ہونے اور 4 کریمینل کیسز ہونے کا اقرار کیا ہے۔ گجری بابو کے افیڈیوٹ میں دی گئی معلومات پر سماجی کارکن و دا ہیلپنگ سٹیزن کے صدر عالم پاشاہ نے سوال اٹھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Bypolls: ہانگل اور سندگی کے ضمنی انتخابات کو منسوخ کرے الیکشن کمیشن: عالم پاشاہ
عالم پاشاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گجری بابو کی جانب سے افیڈیوٹ میں دی گئی معلومات فرضی و جھوٹی ہیں۔ لہذا انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کی اور مطالبہ کیا کہ گجری بابو کو ڈسکوالیفائی کیا جائے اور ڈی کے شیوکمار پر کارروائی کی جائے۔