ضلع یادگیر وقف آفیسر سید سلطان قادری نے بتایا کہ کرناٹکریاستی کرناٹک بورڈ کے توسط سے ضلعیادگیر کے مساجد میں دس برس خدمت انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے ائمہ کرام و مؤذنین کے لیے حکومت کرناٹک نے وظائف دینے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔ اس کے لیے ضلع کے اہل آئمہ کرام اور معاونین سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'درخواست گزار کو ریاست کرناٹک کا باشندہ ہونا اور ان کی عمر 65 سال سے زائد ہونا لازمی ہے۔