اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت دی گئی

کسان رہنما ملکارجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو کسانوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ہے۔جس میں کسانوں کے مسائل کو ریاستی حکومت سے جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کسانوں کے مسائل کے حوالے سے  ڈپٹی کمشنر کو یادداشت دی گئی
کسانوں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت دی گئی

By

Published : Jun 17, 2021, 6:46 PM IST

کرناٹک کسان سنگھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک یاداشت پیش کی گئی۔جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں کو ہوئے نقصانات کا اندازہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ساتھ میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈیزل، پٹرول کی شرح کو کم کیا جائے، زراعت پر لگائی گئی جی ایس ٹی کو ختم کیا جائے، کسانوں کو بیج بلامعاوضہ فراہم کی جائے اور تمام زرعی سرگرمیوں کے لیے ملازمت کی گارنٹی اسکیم میں توسیع کی جائے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسان کے بچوں کے لیے کم از کم دس ہزار روپئے کا پیکج بھی دیا جائے۔

کسانوں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت دی گئی
اس موقع پر کسان رہنما ملکارجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو کسانوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ہے۔جس میں کسانوں کے مسائل کو ریاستی حکومت سے جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز سے آئے کسانوں سے بات کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پاس وقت نہیں ہے۔ کسانوں کے ساتھ ساتھ ٹھیک طریقے سے بات نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا کے روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے یہ قابل مبارک باد ہے۔ لیکن وہیں پر ضلع کا کسان کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان ہے کسانوں کے مسائل پر بھی ضلعی انتظامیہ کو سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔

اس موقع پر کرناٹک کسان سنگھ ریاستی مہلا مورچہ کے جنرل سیکرٹری ناگ رتنا پاٹل کے علاوہ کرناٹک کسان سنگھ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details