بنگلور: کرناٹک جنتا دل کے صدر سی ایم ابراہیم نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد سے پہلے مشاورت نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے آپشنس کھلے رکھے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے ابراہیم نے کہا کہ منتخب ریاستی سربراہ ہونے کے باوجود پارٹی کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے پہلے ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے آپشن کھلے رکھے ہیں۔ تاہم، وہ ایک منتخب صدر ہیں اور اس طرح پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں اتحاد کی میٹنگ کے بعد جے ڈی ایس لیڈر، کے اے تھپیسوامی نے انہیں پیش رفت کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے فون کیا تھا، تاہم سی ایم ابراہیم نے ان سے ملاقات نہیں کی۔
ابراہیم نے مزید کہا کہ وہ ریاستی صدر کے طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کرینگے اور جے ڈی ایس اگلے اقدامات پر فیصلہ کرنے کے لیے 16 اکتوبر کو ریاستی سربراہ سی ایم ابراہیم کی صدارت میں ایک میٹنگ کریگی۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد جے ڈی ایس لیڈروں کی آمد ہوئی ہے۔ پارٹی کے سابق نائب صدر سید شفیع اللہ سمیت میسور و دیگر اضلاع کے اقلیتی رہنماؤں کے بڑے پیمانے پر استعفیٰ دیے گئے ہیں۔