کرناٹک دو لاکھ سے زائد کورونا متاثرین والی ریاست - کرناٹک میں کورونا معاملے
کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6،706 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 3 ہزار 200تک پہنچ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرا ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے بعد کر ناٹک دو لاکھ سے زائد متاثرین والی چوتھی ریاست بن گئی ۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 5 لاکھ 60ہزار 126 کیسز، تامل ناڈو میں تین لاکھ 20 ہزار 355 کیسزاور آندھرا پردیش میں کورونا کےدو لاکھ 64 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 64،553 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 61 ہزار 191 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1007 افراد کی موت سے اموات کی تعداد 48،040 تک پہنچ چکی ہے اور 55،573 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17،51،555 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح گذشتہ روز سے بڑھ کر 71.17 فیصد ہوگئی ہے اور شرح اموات 1.95 فیصد ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: -
ریاستیں .............. ایکٹو کیسز ...... صحت یاب .......ا موات
انڈ ومان نکوبار ..... 1091 ....... 924 ....... 22
آندھرا پردیش .......... 90780 ..... 170984 ... 2378
اروناچل پردیش ...... 790 ......... 1718 ...... 04
آسام ................ 22243 ....... 49383 ..... 169
بہار ................ 31483 ....... 62284 ..... 426
چندی گڑھ . .............. 739 .......... 1076 ....... 27
چھتیس گڑھ ............ 4165 ....... 9658 ......... 114
دادرا نگر حویلی
اور دمن دیو ........ 458 ........ 1292 ......... 02
دہلی ............... 10975 ... 134318 ....... 4167
گوا .................. 3491 ....... 6912 .......... 91
گجرات .............. 14210 ..... 58467 ....... 2731
ہریانہ .............. 6820 ..... 37486 ........ 511
ہماچل پردیش ....... 1362 ...... 2435 ......... 19
جموں و کشمیر ........ 7138 ..... 19302 ........ 509
جھارکھنڈ .............. 7828 ...... 12844 ....... 209
کرناٹک ........... 78345 ..... 121242 ...... 3613
کیرالہ ................ 13891 .... 25688 ......... 129
لداخ ................... 558 ...... 1282 .......... 09
مدھیہ پردیش ........... 9718 ..... 31835 ........ 1065
مہاراشٹر ........... 150105 ... 390958 .... 19063
منی پور ................ 1804 ...... 2295 .......... 13
میگھالیہ ................ 640 ......... 547 ......... 06
میزورم . .............. 306 .......... 343 ........ 00
ناگالینڈ ............ 2021 .......... 1139 ....... 08
اڈیشہ ........... 14438 ....... 37901 ...... 314
پڈوچیری .............. 2750 ....... 3828 ......... 102
پنجاب ............... 9391 ...... 17839 ....... 706
راجستھان ......... 14762 ..... 41819 ........ 833
سکم . ............ 349 ........ 581 ........... 01
تمل ناڈو ........ 53499..261459 ....... 5397
تلنگانہ .......... 23438 ..... 64284 ........ 674
تریپورہ ............... 1706 ....... 5015 .......... 46
اتراکھنڈ .......... 4145 ....... 7014 ......... 143
اترپردیش ...... 49709 ..... 88786 ...... 2280
مغربی بنگال ......... 26447 ...... 78617 ...... 2259
مجموعی ............ 661595..1751555 ..... 48040