کرناٹک حج کمیٹی کے چیئرمین کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی رہنما رفیع الدین کچہری والے نے صرف 7 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، اس موقع پر رفیع الدین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی میں 25 سال خدمات انجام دینے کا صلہ ملا ہے اور وہ اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے۔
حج کمیٹی کرناٹک کے انتخابات میں برسر اقتدار بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹی کے امیدواروں نے بھی اپنی قسمت آزمائی تاہم بی جے پی اقلیتی مورچہ کے رہنماء رفیع الدین کچہری والے نے کامیابی حاصل کی۔
کرناٹک حج کمیٹی کے انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملی - بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹی
ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے تقریباً ڈیڑھ برس مکمل ہونے کے بعد ریاستی حج کمیٹی کی قسمت بیدار ہوئی ہے حالانکہ کمیٹی کے ارکان کو منتخب کر لیا گیا تھا لیکن چئیرمین کا انتخاب اب عمل میں آیا۔
karnataka hajj committee
واضح رہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے ڈیرھ برس مکمل ہونے کے بعد حج کمیٹی کی تشکیل مکمل ہوئی ہے لیکن دیگر اقلیتی ادارے جیسے اقلیتی کمیشن، کرناٹک اردو ایکڈمی، مائناریٹی ڈیوپلوپمینٹ کارپوریشن کی کمیٹیوں کی تشکیل ابھی بھی نامکمل ہے۔