اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: زیکا وائرس پر قابوپانے کے لئےرہنما ہدایات جاری

رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مانسون کے موسم میں ایڈیز مچھر کثیرتعدادمیں پیداہوتے ہیں اور یہی زیکا وائرس کاسبب بنتے ہیں، لہذا تمام دیہی اور شہری علاقوں میں ان پر قابو پانا ضروری ہے۔

کرناٹک: زیکا وائرس پر قابوپانے کے لئےرہنما ہدایات جاری
کرناٹک: زیکا وائرس پر قابوپانے کے لئےرہنما ہدایات جاری

By

Published : Jul 10, 2021, 6:10 PM IST

حکومت کرناٹک نے ہمسایہ ریاست کیرالہ میں زیکا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کے بعد اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

ریاستی صحت کے کمشنر تریلوک چندرا کی جانب سے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مانسون کے موسم میں ایڈیز مچھر کثیرتعدادمیں پیداہوتے ہیں اور یہی زیکا وائرس کاسبب بنتے ہیں، لہذا تمام دیہی اور شہری علاقوں میں ان پر قابو پانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو: سنٹرل کرائم برانچ کے آٹھ مقامات پر چھاپے

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ایڈیز مچھروں کی افزائش کوروکنے کے لئے گھروں کے آس پاس پڑے کچروں کو ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔رہنما خطوط کے مطابق افسران کو ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، دیہی اور شہری وارڈوں میں ایڈیز لاروا کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

مشتبہ معاملات سے جڑے نمونے اکٹھا کرنے اور انہیں جانچ کے لئے بنگلور واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کو بھیجنے کی صلاح دی گئی ہے۔

چندرانے کہا کہ بخار، چکتے، جوڑوں میں درد اورآنکھوں میں جلن زیکا وائرس کی علامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں زیکاوائرس انفیکشن کے معاملے سامنے آںے کے بعد سرحدی اضلاع چامراج نگر، جنوبی کنڑ اوراڈپی میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔اس درمیان، انتظامیہ نے دوسری ریاستوں سے کرناٹک آںے والے لوگوں کو اپنے ساتھ منفی رپورٹ رکھنا لازمی قراردے دیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details