اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Auto Ban کرناٹک حکومت نے اولا، اوبر، ریپیڈو کو تین دنوں میں آٹو سروس بند کرنے کی ہدایت دی

کرناٹک میں اوبر، اولا اور ریپیڈو کو دھچکا لگا ہے۔ حکومت نے ان سے تین دنوں میں بنگلورو میں آٹو سروس بند کرنے کو کہا ہے۔ دراصل یہ قدم اوور چارجنگ کی شکایت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔Karnataka Auto Ban

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 7, 2022, 8:16 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ایپ پر مبنی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اوبر، اولا اور ریپیڈو کو بنگلورو میں آٹورکشا سروس بند کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔Karnataka Auto Ban

حکام نے مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے کو ایک 'غیر قانونی' عمل قرار دیا اور اے این آئی ٹیکنالوجی کو نوٹس جاری کیا، جو اولا، اوبر اور ریپیڈو چلاتی ہے۔ عہدیداروں نے ان سے تین دنوں میں آٹو سروس بند کرنے کو کہا ہے۔تاہم، سافٹ ویئر کے مسائل کی وجہ سے ایگریگیٹرز کو آٹو رکشا خدمات کو روکنے میں ایک دن لگ سکتا ہے۔ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایڈیشنل کمشنر ایل ہیمنتھا کمار نے کہا کہ 'محکمہ ٹرانسپورٹ کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ایگریگیٹرز قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹو رکشا خدمات فراہم کر رہے ہیں اور صارفین سے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کر رہے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر آٹو رکشا خدمات کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ایگریگیٹر کو تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ہینماتھا کمار نے کہا کہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این آئی ٹکنالوجی، جو اولا، اوبر اور ریپیڈو چلاتی ہے ایگریگیٹرز کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں انہیں آٹو رکشا خدمات کو چلانے کو روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیونکہ موجودہ قوانین صرف ٹیکسیوں کو اجتماعی طور پر چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Congressکانگریس کا کرناٹک حکومت کے خلاف احتجاج

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details