اردو

urdu

By

Published : Jul 21, 2020, 11:24 AM IST

ETV Bharat / state

کرناٹک: ڈاکٹروں کی تنخواہ میں 45 ہزار روپے کا اضافہ

کرناٹک حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔

کرناٹک:این ایچ ایم ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 45،000 روپے کا اضافہ
کرناٹک:این ایچ ایم ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 45،000 روپے کا اضافہ

طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے سدھاکر کے مطابق، کرناٹک میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 45،000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ 'ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی قیمت ریاستی حکومت اٹھائی گی اور انہوں نے مزید کہا کہ آشا ورکرز کو بھی جلد ہی ان کی تنخواہ میں اضافہ کردیا جائے گا۔

ریاست میں کورونا وائرس مینجمنٹ کے بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینمنٹ زون میں جانچ میں اضافہ کیا جائے گا۔

کرناٹک:این ایچ ایم ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 45،000 روپے کا اضافہ

وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران، وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بوتھ سطح کی کمیٹیاں انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) اور سویر اکیوٹ ریسپیریٹری سسٹم ( ایس اے آر ائی) جیسی بیماریوں کے لگنے کے ابتدائی پتہ لگانے کے لیے ڈور ٹو ڈور سروے کریں گی۔'

انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرنے اور ان کے علاج معالجے کے لیے نجی اسپتالوں سے بھی التجا کی اور کہا کہ حاملہ خواتین کو داخل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق، کرناٹک میں پیر کو 3،648 کووڈ 19 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی کیسوں کی تعداد 67،420 ہوگئی۔

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق، ریاست میں کورونا کی وجہ سے 72 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 1،403 ہو گئی ہیں، جبکہ 6 مریض جو انفیکشن کے لئے مثبت پائے گئے تھے، پیر کو غیر کووڈ وجوہات کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 42،216 کیسز اکٹیوں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details