بنگلورو: 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر کرناٹک کی کانگریس حکومت نے بھی بی جے پی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس دن مندروں میں خصوصی پوجا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے اس دن ریاست بھر کے مندروں میں ایک ساتھ پوجا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک کے ٹرانسپورٹ اور مزرائی کے وزیر راملنگا ریڈی نے 22 جنوری کو ریاست کے تمام مندروں میں ایک ساتھ خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک میں ہندو مذہبی ادارے اور خیراتی اوقاف کا محکمہ مزرائی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس دن ریاست کے مندروں میں دوپہر 12:29:8 سے 12:30:32 تک ایک ساتھ خصوصی پوجا کی جائے گی۔ مہامنگل آرتی کرنے اور خصوصی دعا کرنے کی تجویز دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو مدعو نہ کرنے کا معاملہ گرم ہو گیا تھا۔ سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈر ہولال کیرے انجنے نے اس مسئلہ پر سدارامیا کا موازنہ رام سے موازنہ کر دیا۔ ہولال کیرے نے کہا کہ 'بی جے پی کے رام' کی پوجا کرنے کے لیے ایودھیا جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا خود رام ہیں تو پھر ایودھیا جا کر وہاں پوجا کیوں کریں؟ وہ بی جے پی کے رام ہیں۔
مزید پڑھیں: ہم رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہیں: کرناٹک وزیراعلی
وزیراعلیٰ ممتابنرجی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی