بسوراج بومائی یڈیورپا کے ساتھ راج بھون پہنچ کر ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کی۔ جس کے بعد گورنر نے بسوراج بومائی کو مکتوب حوالے کیا۔ اور 28 جولائی کو راج بھون میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی دعوت دی۔
اس سلسلے میں بسوراج بومائی نے کہا، "میں نے گورنر کو قانون ساز پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے اپنے انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے مجھے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ میں کل صبح 11 بجے حلف اٹھاؤں گا۔
گورنر آفس کے مطابق حلف برداری کی تقریب راج بھون کے گلاس ہاؤس میں ہوگی۔
بسوراج بومائی کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے
یڈیورپا کے استعفیٰ کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے امیدوارں کے انتخاب سے متعلق کئی سوالا ت اٹھ رہے تھے۔ تاہم بی جے پی پارٹی کے رہنما یڈیورپا اور مرکزی آبزرورز کی موجودگی میں منعقدہ ارکان اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طورپریہ طے پایا گیا کہ لنگایت سماج سے تعلق رکھنے والے بسوراج بومَئی کووزیراعلی بنایا جائے.
بسوراج بومائی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینگے
مزید پڑھیں :
وزیر اعلیٰ کےعہدے سے برطرف کرنے پر یدی یورپا بغاوت کریں گے: سی ایم ابراہیم
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے متعلق جاری قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔ اور یدیورپا نے پیر کے روز وزیر اعلی کے عہدے سےاستعفی دےدیا۔
گورنر نے یڈیورپا کا استعفیٰ قبول کیا ۔ اور انہی کی سربراہی میں وزرا کی کونسل کو فوری طور پر تحلیل کردیا تھا، لیکن متبادل انتظامات ہونے تک انہیں سے وزیر اعلی کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت دک تھی۔