اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cauvery dispute in Supreme Court کرناٹک حکومت کاویری تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بحث کرے گی - سپریم کورٹ میں اپنی تازہ درخواست میں

سپریم کورٹ میں اپنی تازہ درخواست میں، تمل ناڈو حکومت نے کرناٹک کو اپنے آبی ذخائر سے فوری طور پر 24,000 کیوبک فٹ فی سیکنڈ (کیوسک) پانی چھوڑنے کی ہدایت کی مانگ ہے۔

کرناٹک حکومت کاویری تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بحث کرے گی
کرناٹک حکومت کاویری تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بحث کرے گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:01 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو کہا کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ میں کاویری کا پانی چھوڑنے کے لئے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے دائر عرضی پر بحث کرے گی۔

سدارامیا نے کہا، "کرناٹک اس معاملے پر بحث کرے گا کیونکہ تمل ناڈو حکومت نے ایک درخواست دائر کرکے پانی چھوڑنے کی مانگ کی ہے۔ ہمارے موقف کے مطابق، تمل ناڈو حکومت کی طرف سے دائر درخواست قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ پہلے ہی 25 فروری 2018 کو تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان کاویری آبی تنازعہ پر حتمی فیصلہ دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام سال میں کرناٹک کو بلی گنڈلو سے 177.25 ٹی ایم سی پانی چھوڑنا چاہئے، لیکن بحران میں چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار طے نہیں کی گئی ہے کیونکہ بحران کا فارمولہ متعین نہیں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، انہوں نے کاویری ندی آبی تنازعہ پر بحث کے لیے بدھ کو یہاں منعقدہ ایک آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ سپریم کورٹ میں اپنی تازہ درخواست میں، تمل ناڈو حکومت نے کرناٹک کو اپنے آبی ذخائر سے فوری طور پر 24,000 کیوبک فٹ فی سیکنڈ (کیوسک) پانی چھوڑنے کی ہدایت کی مانگ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کو بلی گنڈلو میں اپنے آبی ذخائر سے 11 اگست کو 15 دنوں کے لیے 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کرناٹک سی ڈبلیو آر سی کی ہدایت کے مطابق 10 ہزار کیوسک (یومیہ 0.864 ٹی ایم سی ) کی مقررہ مقدار جاری کرنے کی ہدایات کو مکمل طور پر لاگو کرنے میں میں ناکام رہا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details