اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کی حکومت ترقی و امن کے لیے کوشاں: وزیر صحت - ضلع یادگیر کے بی جے پی دفتر

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے بی جے پی دفتر میں وزیر صحت سری راملو نے کلیان کرناٹک یوم کے موقع پر پارٹی دفتر میں پرچم کشائی انجام دینے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک  کے وزیراعلی یدی یورپا ریاست میں ترقی و امن کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

کرناٹک کی حکومت ترقی و امن کے لیے کوشاں:وزیر صحت
کرناٹک کی حکومت ترقی و امن کے لیے کوشاں:وزیر صحت

By

Published : Sep 17, 2020, 6:19 PM IST

کلیان کرناٹک یوم کے موقع پر وزیر صحت سری راملو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلیان کرناٹک اتسو پروگرام کو نہایت سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے

وزیر صحت نے کہا کہ علاقے کلیان کرناٹک کے اضلاع کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت سنجیدہ ہے ۔ ضلع یادگیر کی ترقی کے لئے آپ کبھی بھی مجھ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں

وزیر صحت سری راملو کا خطاب
اس موقع پر ضلع بی جے پی صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی ،رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، ریاستی نائب صدر ناگ رتنا، ریاستی مہلا نائب صدر کماری لیتا انپور کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details