بنگلورو: کرناٹک حکومت نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بجائے الگ ریاستی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے کرناٹک ریاست کی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے پروفیسر سکھ دیو تھوراٹ کی صدارت میں ایک ریاستی تعلیمی پالیسی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس نے منشور میں ریاست میں نئی تعلیمی پالیسی لانے کا اعلان کیا تھا۔
اسی سلسلے میں اقتدار میں آنے کے فوراً بعد حکومت نے نصاب پر نظر ثانی شروع کی اور ریاستی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے ریاستی تعلیمی پالیسی کمیشن تشکیل دیا۔ حکومت نے کمیشن کو 28 فروری 2024 تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی تعلیمی پالیسی کمیشن میں کل 15 ارکان کا تقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں 8 مضامین کے ماہرین میں پروفیسر نرنجن رادھیا، رحمت تاریکیرے اور ممتاز ادباء کو بھی جگہ دی گئی ہے