ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سائنس سنٹر شروع کرنے کے لئے منظور کی گئی رقم ریاستی حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا شہر کی سماجی تنظیم 'کرناٹک رکشنا ویدی' نے کڑی مذمت کی ہے۔
اس تنظیم کے ضلع صدر بھیمو نائیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'انتہائی پسماندہ ضلع یادگیر میں سائنس سنٹر کی رقم منظور کر کے واپس لینا، یادگیر ضلع کی عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حکومت انتہائی پسماندہ ضلع یادگیر کی ترقی کے لیے کیا کر سکتی ہے، منڈرگہ کے قریب موضع میں دس ایکڑ زمین پر سائنس سینٹر قائم کرنے اور اس کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے پچاس لاکھ روپے منظور کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت یادگیر کی ترقی کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ وزیراعلی انتہائی پسماندہ اضلاع یادگیر میں تعلیمی صلاحیتوں کو موقع دینے کے موقف میں نہیں ہے۔ حکومت کے عوامی نمائندوں کی بے حسی بھی صاف ظاہر ہورہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں کورونا کے 128 نئے کیسز
تنظیم کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'یادگیر ضلع میں سائنس سنٹر کے قائم اور تعمیر کے لیے منظور شدہ رقم دوبارہ واپس کی جائے۔'