اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو میں لاک ڈاؤن کا اعلان - کورونا کو روکنے دوبارہ لاک ڈاون

لاک ڈاؤن، بنگلورو کے شہری اور دیہی علاقوں میں 14 جولائی کی صبح 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہےگا۔

بنگلورو میں لاک ڈاؤن کا اعلان
بنگلورو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

By

Published : Jul 12, 2020, 12:31 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کرناٹک کی یدی یورپا حکومت نے بنگلورو میں ایک ہفتہ کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے حالانکہ حکومت نے قبل ازیں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ریاست کی اقتصادی حالت مزید خراب ہوگی لیکن آئے دن کورونا کی بڑھتی اس وباء کی روک تھام کے سلسلے میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

یہ لاک ڈاؤن بنگلورو کے شہری اور دیہی علاقوں میں 14 جولائی کی صبح 8 بجے سے 22 جولائی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا.اس لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی خدمات جاری رہیں گی۔

وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر بنگلورو میں 23 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اب تک کُل 229 کووڈ-19 مریض ہلاک ہوئے ہیں اور شہر میں کُل 12،793 کیسز فعال ہیں۔

کورونا وائرس کی اس مہلک وباء سے اب تک کرناٹک میں کل 33،418 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں 13،836 افراد علاج کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں اور 543 افراد کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: ریاستی حکومت سے آٹو ڈرائیورز ناراض

ABOUT THE AUTHOR

...view details