کرناٹک حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال لوگوں کو راحت دینے کے لیے 1،610 کروڑ روپئے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران کرناٹک حکومت کا خصوصی پیکیج کا اعلان - karnataka government
لاک ڈاؤن کے دوران کرناٹک حکومت نے پریشان حال لوگوں کو راحت دینے کے لیے 1600 کروڑ کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
خصوصی پیکیج کا اعلان
ریاستی حکومت نے کسانوں، چھوٹے تاجر، درمیانہ درجے کی صنعت، بنکر، دھوبی، پھولوں کی کھیتی کرنے والے، حجام، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں سمیت متعدد لوگوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس راحتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
اس راحتی پیکیج کے تحت پھول کی کھیتی کرنے والوں کو فی ایکڑ 25،000 روپئے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حجاموں اور دھوبیوں کو 5،000 روپئے یکمشت ادا کیے جائیں گے۔ تعمیری کام کرنے والے مزدوروں کو فی شخص 3،000 روپئے دیے جائیں گے۔