ریاست کرناٹک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرین کے علاج کے لئے پی پی ای کٹس کی خریداری میں کرنا ٹک حکومت پر 3 ہزار کروڑ روپے کا گھلپہ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع گلبرگہ کے کمشنر آفیس کے سامنے ایس ڈی پی آئی کی جانب ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
کرناٹک حکومت پر بدعنوانی کا الزام - علامی وبا کورونا وائرس
کرنااٹک میں کووڈ19 سے متعلق پی پی ای کٹس و دیگر طبی آلات کی خریداری میں کرنا ٹک حکومت پر 3 ہزار کروڑ روپے گھوٹالے کا الزام ہے۔
کرناٹک حکومت پر بدعنوانی کا الزام
ایس ڈی پی آئی نے کرناٹک حکومت پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کورونا کے نام پر پی پی ای کٹس، سینٹاز، ماسک اور دیگر طبی آلات کی خریداری میں 3 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہوا ہے اور ریاستی حکومت اس کا ہر اشیاء کے خریداری کا حساب عوام کے سامنے لائیں۔
وہیں ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ تین چار مہینوں میں کورونا مریضوں کے لیے پیسے خرچ کیے گئے ہیں، اس کی پوری تفصیل عوام کے سامنے پیش کریں۔