لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں اشیائے ضروریہ کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے، اسی لیے ملک میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں ان افراد کے لیے راشن کٹس کا انتظام کر رہی ہیں۔
غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے راش کٹس کے ساتھ ان افراد کے لیے بھی دو وقت کے کھانے کا انتطام کیا جا رہا ہے جو حصول معاش کے لیے گھر سے دور تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر نہیں جا سکے۔